سوات ( نمائندہ مانند نجیب خان) فوڈاتھارٹی سوات کا جہانزیب کالج کی ہاسٹل سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ پر فوری ایکشن۔ پانی کے نمونے لیکر موقع پر ٹیسٹنگ اور انسپکشن۔تفصیلات کی مطابق کزشتہ دنوں ضلع سوات کی پوسٹ گریجویٹ کالج کے ہاسٹل سےمتعلق سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ پر ڈپٹی ڈایریکٹر محمدآصف نے فوری طور پر فوڈسیفٹی ٹیم بمعہ واٹر ٹیسٹنگ کٹ روانہ کی۔ دوران انسپکشن متعلقہ ٹینکی کا معائنہ کیا گیا جبکہ پینے کے پانی کے نمونے لیکر موقع پر ٹیسٹ کئے گئے۔دوران تجزیہ پانی میں TDS کی ذیادہ مقدار پائی گئ جوکہ مضر صحت ہے۔ متعلقہ نشاندہی موقع پر موجود وائس پرنسپل اور ہاسٹل وارڈن کی علم میں لائی گئ۔ پانی کو صاف کرنے کیلیے RO کی تنصیب کی ہدایت دی گئ۔ جبکہ پانی کی ٹینکی کو مکمل ڈھانپنے اور صفائی کیلے طریقہ کار وضع کیا گیا۔ ہاسٹل انتظامیہ نے فوڈاتھارٹی کی اقدام کو سراہا اور متعلقہ اصلاحات فوری کرنے کیلے کام شروع کیا۔ اعلامیہ کے مطابق فوڈاتھارٹی کی ٹیم متعلقہ ہاسٹل کی باقاعدگی سے فالواپ انسپکشن کرے گی جبکہ پانی کے نمونوں کا بھی جائزہ لے گی۔