پشاور(مانند نیوز) ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد کی نگرانی میں غیر قانونی اشیاء کی روک تھام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کاروائیاں جاری ہے جس کے دوران خفیہ انفارمیشن ملنے پر ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر ناصر فرید خٹک نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مین کوہاٹ روڈ اور شیخ محمدی میں منشیات سمگلنگ اور منشیات فروشوں کے خلاف اہم کاروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کی شناخت ربانی ولد گل مرجان اور جواد ولد رحم شیر سے ہوئی، ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر دو کلوگرام آئس اور 10 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی ہے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے