پشاور(مانند نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی(سی ٹی ڈی)نے مطلوب دہشت گردوں کی تیسری فہرست جاری کر دی۔سی ٹی ڈی کے اعلامیے کے مطابق فہرست میں 128 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر شامل ہیں۔ان دہشت گردوں کا تعلق بنوں، لکی مروت، مردان اور دیگر اضلاع سے ہے، جن کے سروں کی قیمتیں 3 لاکھ روپے سے 70 لاکھ روپے تک مقرر کی گئیں۔دہشت گردوں کے سروں کی مجموعی قیمت 10 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، سب سے زیادہ سر کی قیمت دہشت گرد ظاہر قادر کی 70 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔دہشت گرد حبیب الحق کے سر کی قیمت 60 لاکھ روپے، عجب شاہ کی 55 لاکھ روپے، حبیب اللہ، شاکر اللہ، سید الاکبر اور نور قیوم کے سر کی قیمت 50، 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔دہشت گرد کامران، عمر اور اسماعیل کے سر کی قیمت بھی 50، 50 لاکھ روپے رکھی گئی۔دہشت گرد کفایت اللہ اور نذیر شاہ کے سر کی قیمت بالترتیب 55 لاکھ اور 53 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔دہشت گرد کمانڈر مولوی نعمت اللہ اور کامران کے سروں کی قیمت 40، 40 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے