اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے) کو گزشتہ روز سے رکے ہوئے ایندھن کی فراہمی شروع کر دی گئی جس کے بعد پروازوں کی روانگی کا بھی آغاز ہو گیا۔ ایندھن کی عدم فراہمی اور انتظامی مسائل کی وجہ سے پی آئی اے کا شیڈول شدید متاثر ہوا تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ صبح پی آئی اے کو فیول کی فراہمی شروع کر دی گئی جس کے بعد مختلف ایئر پورٹس پر رکی ہوئی پروازوں کی روانگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اطہر اعوان نے بتایا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل سے یومیہ بنیادوں پر فیول کی فراہمی کا معاہدہ ہو گیا ہے جس کے تحت پی آئی اے روزانہ 10 کروڑ روپے کی ادائیگی کرے گا اور اسی حساب سے فیول فراہم کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے