شانگلہ(مانند نیوز) ملاکنڈڈویژن کے سطح پر تین پولیس افسران کی ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی آر پی او مالاکنڈ ڈویژن نے ان افسران کو ترقی کے بیج لگائیں جسمیں شانگلہ کے سب ڈویژنل پولیس افیسر الپوری شاہ حسین خان بھی شامل تھے۔ سوشل میڈیا پر اس کی تصویر پوسٹ ہونے کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے ان کو زبردست مبارکباد پیش کی گئی۔ شاہ حسین خان شانگلہ کے مختلف تھانوں میں بطور ایس ایچ او اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں اور شاہ حسین خان کا شمار بہترین پولیس افسران میں ہوتا ہے۔ منگل کے روز سیدو شریف سوات میں آر پی او ملاکنڈ کے دفتر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے تین ڈی ایس پیز کوترقی کے بیچ لگائے گئے جس تقریب میں ڈی پی او سوات اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ ترقی پانے والوں میں سب ڈویژنل پولیس افیسر شانگلہ الپوری شاہ حسین خان، ڈی ایس پی شہنشاہ خان اور ڈی ایس پی مشرف خان شامل ہیں۔ آر پی او سوات کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ