شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری،الپوری سمیت متعدد علاقوں میں موسلادار بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ پیر کے شام سے شانگلہ کے مختلف علاقوں میں موسلا دار بارش کے بعد بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی جس سے موسم کی شدت مزید سرد ہو گئی اورشانگلہ کی ضلعی ہیڈ کوارٹر الپوری سمیت دیگر علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں واضح کمی ہوئی۔شانگلہ بالائی علاقوں میں منگل کے صبح ہونے والی برف باری موسم سرما کی دوسری برف باری ہے۔ سردی کی شدت میں اضافے کے بعد لوگوں نے گرم کمبل،سویٹر اور گرم مشروبات کا استعمال شروع کر دیا ہے جبکہ سردی سے بچنے کے لیے گھروں میں انگیٹیاں لگا دی گئی۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کے جاری اس سلسلے کو آج تک جاری رہنے کی پیشن گوئی کی ہیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے