شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ سے تعلق رکھنے والے ایک اور کان کن مزدور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ حفیظ اللہ نامی کوئلہ کان مزدور گزشتہ ہفتے منگل کے روز علاقہ کالا خیل ماین نمبر8کوئلہ کان میں اپنے دیگر نو ساتھیوں کے ہمراہ کوئلہ مائن کے اندرجھلس گیا تھا جسے فوری طور پر پمزہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا تھا جو گزشتہ روز زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ حفیظ اللہ اپنے دیگر نو ساتھیوں کے ہمراہ اسلام اباد کے پمزہسپتال میں زیر علاج تھے، دیگر جھلسنے نے والے نو افراد میں بھی بیشتر کے حالات تشویش ناک بتائی جا رہی ہیں، کوئلہ کان میں جھلسنے والے 10میں سے 6 کان کن مزدوروں کا تعلق شانگلہ سے ہیں۔ شانگلہ میں آئے روز کوئلہ کان مزدوروں کی لاشیں لائی جا رہی ہیں۔ گزشتہ ہفتے شانگلہ کے تین کان کن مزدوروں اور ایک منیجر کی لاشیں شانگلہ لائی گئی تھی۔ یاد رہے کہ شانگلہ کے 65 فیصد سے زائد لوگوں کا دارومدار کوئلہ کان سے ہیں اور آئے روز وہ حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں شانگلہ میں ان لوگوں کے لیے نہ تو کوئی ہسپتال بنوائے گئے ہیں اور نہ ہی سکول اور نہ ہی زندگی کی دوسری سہولت دی گئی ہیں۔ یہاں تک کہ بیشتر کان کن مزدوروں کی رجسٹریشن تک نہیں ہوئی ہے۔ کوئلہ کان سے وابستہ منیجر عبدالحنان نے بتایا کہ اس وقت حکومت کو چاہیے کہ وہ بند کوئلہ کانوں یا اور زہریلا گیس سے بھرے کوئلہ کانوں کو فوری طور پر بند کرے اور اس کی نگرانی کے لیے سخت بندوبست کیا جائے۔ ایک اور کوئلہ کان سے تعلق رکھنے والے منیجر سلام اللہ خان کا کہنا تھا کہ اس وقت سب سے زیادہ حادثات درہ آدم خیل اور اس کے مضافات علاقوں میں ہوتے ہیں ان علاقوں میں غیر قانونی کوئلہ کانو ں کی برمار ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دیگر علاقوں میں مزدوروں کو پیسے بھی کم ملتے ہیں اور وہ بہت دور بھی ہیں جیسے حیدرآباد یا بلوچستان اور سندھ کے دیگر علاقے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیشتر مزدوروں کا رجسٹریشن نہ ہونا اس وقت بہت بڑا مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمپنیاں جان بوجھ کر مزدوروں کی رجسٹریشن اس لیے بھی نہیں کرتے کیونکہ ان کو اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوٹ کو ماہانہ پیسے دینے ہوتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے