سخاکوٹ(مانند نیوز) سخاکوٹ میں گھر کے کمرے کی چھت گر گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں سے محلہ صاحبزادہ گان سخاکوٹ بازار کے رہائشی عالمگیر خان ولد صاحب دین کے گھر کے کمرے کی بوسیدہ چھت گذشتہ رات اچانک منہدم ہوگئے تاہم اس کوئی جانی نقصان نہیں ہوااور کمرے میں پڑے سامان اور دیگر اشیاء خرا ب ہوگئے۔چیئرمین ویلج کونسل سخاکوٹ بازار ساجد حسین مشوانی نے جائے واقعہ کا درہ کیا اور متاثرہ شخص کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔چیئرمین ساجد حسین مشوانی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ غریب متاثرہ شخص کیساتھ مالی امداد کی جائے