اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے،لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے شروع ہونے والی بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ درجہ حرارت کم ہونے کے باعث سردی میں اضافہ ہوا ہے۔صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، کینال روڈ، دھرم پورہ، لکشمی چوک، نسبت روڈ کے علاقوں میں بارش ہوئی، کاہنہ، گجومتہ، فیروز پور روڈ، ساندہ، کرشن نگر، بند روڈ، اچھرہ، چونگی امرسدھو، کلمہ چوک، برکت مارکیٹ میں بھی بادل برسے، گلبرگ، گلشن راوی اور دیگر علاقوں میں بھی جل تھل ایک ہوگیا۔شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16 جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، بارش کے باعث فضائی آلودگی میں بھی نمایاں کمی ہوئی۔علاوہ ازیں پنجاب کے دیگر شہروں اوکاڑہ، ساہیوال، عارف والا، بہاولنگر، نارووال، گوجرہ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سانگلہ ہل میں بھی خوب بادل برسے۔بارش کے باعث مختلف علاقوں میں فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی موسلادھار بارش ہوئی جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی اور لوگوں نے گرم ملبوسات نکال لئے،دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لسبیلہ میں 28 ملی میٹر، کوئٹہ میں 2، قلات میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ دالبندین میں بھی بادل برسے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم زیارت، خضدار، لسبیلہ، ژوب، بارکھان، آواران اور تربت میں تیز ہوائیں اور آندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے