اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی کی ورزش کی سائیکل اڈیالہ جیل کے باہر پہنچا دی گئی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت کے تحریری فیصلہ تک سائیکل فراہمی سے روک دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جیل انتظامیہ نے کہا کہ عدالتی حکم آنے تک سائیکل جیل کے اندر جانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات سے درخواست کی تھی کہ عمران خان کو جیل میں اور کچھ نہیں چاہیے کہ صرف سائیکل فراہم کی جائے۔ جج نے گزشتہ روز حکم دیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ورزش کے لئے سائیکل فراہم کی جائے اور جو قانون کہتا ہے انہیں تمام سہولیات دی جائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے