کوہاٹ (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کوہاٹ عبدالحفیظ خان کی زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اعزاز خان نے پنڈی روڈ کوہاٹ پر واقع گھی اور تیل کے گوداموں پر چھاپہ مارا۔ گوداموں میں غیر صحت بخش اور کم وزن گھی اور تیل پایا گیا، گودام کو موقع پر سیل کر دیا گیا اور ڈی ایف سی عبدالحفیظ خان کی جانب سے گھی ڈیلر پر 30000 کا بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈی ایف سی کوہاٹ نے کریانہ سٹورز کے دکانداروں کو اشیائے ضروریہ کا ریکارڈ سٹاک رجسٹر میں برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کر دی۔