شیرگڑھ(مانند نیوز) دنیا میں جمہوریت انسانیت اورمظلوموں کی حمایت اور آواز بننے والی طاقتیں خود انسانیت سوزمظالم ڈھالنیوالوں کی پشت پناھی کررہی ہے جو ہرگز قبول نہیں۔اقوام عالم کو چاھیے کہ ایکسویں صدی کی انسانیت سوز ظالموں کی ہاتھ روک لیں ورنہ دنیا میں بہت جلد تیسری عالمی جنگ برپا ہوسکتی ہے۔ موسیٰ باچامرکزی سیکرٹری پختواملی عوامی پارٹی۔دنیا میں اپنے آپ کو انسانیت اور جمہوریت کے چمپئن کہنے والے نہتے فسلطینوں کی ناحق خون بہانے والوں کی پشت پناھی چھوڑدیں ورنہ فلسطین میں لگی آگ بہت جلد دنیاکو تیسری جنگ عظیم میں دکھیل سکتی ہے۔پختوا ملی عوامی پارٹی فسلطین میں جاری بربریت کی پرزورمخالفت کرتی ہے اور اقوام عالم سے پرزورمطالبہ کرتی ہے کہ وہ ظالم اور جارح اسرائیل کی ہاتھ روک لے اور ان سے بازپرس کر لیں کیونکہ اسرائیل اس وقت جنگی جرائم کی ارتکاب کر رہی ہے جو اقوام متحدہ کے بشری حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ان خیالات کا اظہار پختون خواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری موسیٰ باچا نے اپنی رہائش گاہ میں پر ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں کی۔پریس کانفرنس میں دیگرکے علاوہ مرکزی سیکرٹری پختون خواملی عوامی پارٹی کے ریٹائرڈ پروفیسر محمد رسان صافی بھی موجود تھے۔انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں سے پر زورمطالبہ کیا کہ نہتے فلسطینیوں کی امدادکیلیۓ یکجاطور پر پراثر آواز اٹھائی جائیں جس میں پختون خواملی عوامی پارٹی کے قیادت سے سپوٹر تک سب اپنی فعال کرداراداکرنے کیلیے تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ صوبائی کابینہ کی میٹنگ میں اس بات پر ائندہ کی لائحہ عمل کا فیصلہ جلد کیاجاے گا۔ موسیٰ باچا اور محمد رسان صافی نے ملک کے تمام سیاسی پارٹیوں سے اس مسلے پر مشترکہ اجتجاج کی اپیل کی۔ایک سوال کے جواب میں موسیٰ باچا کا کہنا تھا کہ عالمی استعماری قوتوں نے ہمیشہ ترقی پزیر ملکوں کی وسائل پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے اور ایکسویں صدی میں فسلطین کی مسلہ سے کوئی اور گھمبیر مسلہ نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ظالم اسرائیل کی ہاتھ ظلم سے نہیں رکا گیا تو دنیا میں تیسری عالمی جنگ یقینی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے