ریاض(مانند نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان سے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹیلی فونک گفتگو کی اور غزہ کی پٹی میں موجودہ کشیدگی کی صورت حال بارے تفصیلی بات چیت کی۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے شہریوں پر حملے بند کرنے اور محصورین تک فوری امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت سے اتفاق کیا۔انہوں نے جنگ سے تباہ حال علاقے میں طبی ٹیموں کو رسائی دینے، زخمیوں کا علاج کرنے، ادویہ کی فراہمی اور غزہ کا محاصرہ فوری ختم کرنے پر بھی زور دیا۔ اس سے قبل فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے شہزادہ محمد بن سلمان سے فون پر بات کی۔ولی عہد محمد بن سلمان نے خطے اور دنیا میں سلامتی اور استحکام پر غزہ جنگ کے خطرناک اثرات سے بچنے کے لیے کشیدگی کو کم کرنے اور تشدد کا دائرہ پھیلنے سے روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ ان کا ملک شہریوں کو حملوں کا نشانہ بنانے کی مخالفت کرتا ہے۔انہوں نے بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری اور شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کے خلاف فوجی کارروائیوں کو روکنے اور فلسطینی ریاست کے قیام سے دیرپا امن کے حصول کے لیے حالات پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے