اوٹاوا(مانند نیوز ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہاہے کہ بھارت لاکھوں افراد کی زندگی مشکل بنا رہا ہے۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت سے اپنے 41سفارت کاروں کو واپس بلانے کے بعد جاری بیان میں کہا کہ کینیڈا کے سفارت کاروں کے خلاف بھارتی حکومت کے کریک ڈاؤن سے لاکھوں افراد کی زندگی مشکل ہوجائے گی۔غیرملکی خبررساںایجنسی کے مطابق بھارت نے یکطرفہ طور پر کینیڈا کے سفارت کاروں کی حیثیت کو منسوخ کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد کینیڈین حکومت نے اپنے ان 41 سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔واضح رہے کہ کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کے بعد سے بھارت اور کینیڈا کے تعلقات کشیدہ ہیں،کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے گذشتہ ماہ انکشاف کیا تھا کہ کینیڈا میں رواں برس جون میں سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ڈائریکٹر ملوث ہے۔ بھارت نے اس بیان کو الزام قرار دے کر اس کی تردید کی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے