کراچی (مانند نیوز ڈیسک) کراچی میں ایف آئی اے نے ہنڈی ڈیلرز کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے ایس بی سی نے ایم اے جناح روڈ پرچھاپہ مارا، جہاں سے محمد شاہد، محمد حسین اورعبدالرشید کو گرفتار کیا گیا، جن سے 32ہزار700 امریکی ڈالر، 15ہزار سعودی ریال، 800 اماراتی درہم برآمد کئے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ کارروائی میں 9 کروڑ 88 لاکھ پاکستانی کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے، کارروائی میں 5 موبائل فون ملے، جن میں حوالہ کے ثبوت موجود ہیں۔ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے