دیر (مانند نیوز)لوئر دیر ثمرباغ میں زیادہ ٹرانسپورٹ کرایہ لینے پر ڈرائیوروں کے خلاف ایکشن۔ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمد فواد کے ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ محمد سہیل خان کے زیر نگرانی ٹریفک انچارج سرکل جندول کے ہمراہ لیویز نفری نے ذیادہ کرایہ لینے والوں ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کرکے بزریعہ الیکٹرانک ڈیوائس 95گاڑیوں کو چالان کیا اور تقریباً مبلغ45515روپے قومی خزانہ میں جمع کیا اور ساتھ سواروں کو بقایا کرایہ بھی واپس کیا۔سب ڈویژنل انتظامیہ نے گرانفروشوں،زخیرہ اندوزوں اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کی خلاف گیرا تنگ کیا ہے۔ ہر روز سب ڈویژن جندول کی تمام بازاروں میں اچانک معائنہ کررہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے انتظامیہ کی اس اقدار کو خوب سراہا۔