کراچی (مانند نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے بحیر ہ عرب کے جنوب مغرب میں موجود نئے سمندری طوفان تیج کے پاکستان کی جانب بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں نیا سمندری طوفان پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے۔طوفان کے خطرے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے بلوچستان نے الرٹ جاری کردیا ہے جس میں گوادر، لسبیلہ اور حب کے ڈپٹی کمشنروں کو فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان گوادر سے 1750کلومیٹر جنوب اور کراچی سے 1810کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان اگلے 24 گھنٹوں میں سلالہ اومان کی جانب سے بڑھے گاجس سے پاکستان کو زیادہ خطرات نہیں ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے