ملاکنڈ (مانند نیوز)چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ اور ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شاہد خان مہمند کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل خان نے عوامی شکایات پر جوانٹ انسپکشن ٹیم کے ہمراہ ڈھیری بازار میں تجاوزات، میگا مارٹس، قصاب، تندور، ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس، مرغ شاپس، جنرل سٹورز، بیکریز اور دیگر دکانوں پر اشیائے ضروریہ کے نرخ، معیار اور صفائی کا جائزہ لیا۔ حکومت کے مقرر شدہ نرخ سے تجاوز کرنیوالوں کوجرمانہ کیا گیااور چند دکانوں کو سیل کیا گیا۔اس کے علاوہ دو فریقوں کے درمیان دیرینہ تنازعہ علاقے مشران کی کوششوں سے دارالعلوم طوطہ کان میں خوش اسلوبی سے حل کر دیا گیا۔