باجوڑ (مانند نیوز)باجوڑ میں کم گیج پر پٹرول پمپ کو سیل کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انور الحق کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ یوسفزئی نے دوران پرائس چیکینگ مختلف جنرل سٹورز، سبزی/پھل کی دکانیں، پیٹرول پمپس اور قصائیوں کی دکانوں کا انسپکشن کر کے اشیاء کی قیمتیں، معیار، مقدار اور ایکسپائری وغیرہ چیک کر کے عسکری پیٹرول پمپ بمقام شنڈئی موڑ کو کم گیج میں تا حکم ثانی سیل کیا گیا۔اسی طرح اے سی خار نے تمام کریانہ سٹورز میں اشیاء کی نرخ نامے دوکانداروں میں تقسیم کیے۔ اس کے علاوہ انہوں نے راغگان بازار میں مختلف اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، گوشت کی قیمتوں کا معائنہ کیا اور نرخ چیک کئے اور ساتھ ہی مختلف پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا اور پیٹرول پمپس مالکان کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ اگر سرکاری قیمتوں سے زیادہ پیٹرول/ ڈیزل فروخت کیا تو اس پمپ کو سیل کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔