پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ کفایت شعاری مہم کی مدت 3 ماہ مقرر کی گئی ہے۔
دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند کردیے جائیں گے۔ اسی طرح شادی ہالز، مارکیو اور دیگر کمرشل سرگرمیاں رات 10 تک ہوں گی جبکہ تمام ہوٹل، ریسٹورنٹس اور کیفے رات 11 بجے بند کردیے جائیں گے۔
ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز مقررہ 11 بجے کی بندش سے مستثنیٰ ہوں گی جبکہ شادی سے متعلق تقریبات میں صرف ایک ڈش پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فارمیسی، لیبارٹریز، کلینکس، اسپتال، تندور، بیکریاں، دودھ و ڈیری شاپس، پیٹرول و سی این جی پمپس، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
آئی ٹی آلات کی خریداری کے علاوہ تمام پائیدار اشیا کی خریداری پر مکمل پابندی ہوگی۔
جم، کھیلوں کی سہولتیں، پیڈل کورٹس، آئی ٹی کمپنیاں، کال سینٹرز اوقاتِ کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔