لاہور (مانند نیوز)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کرپشن اور کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف ایکشن جاری ہے۔ پنجاب کے سرکاری اداروں اور پنجاب پولیس میں کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ 13 دنوں میں پنجاب پولیس کے 791 افسران اور اہلکاروں کے خلاف کرپشن پر سخت ایکشن لیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کے 78 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست جبکہ 60 اہلکاروں کو کرپشن پر معطل کیا گیا ہے۔ 230 اہلکاروں کو لائن حاضر کرلیا گیا، جبکہ پنجاب پولیس کے 79 اہلکاروں کے رینک میں تنزلی اور گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ 274 اہلکاروں کے خلاف انکوائری چل رہی ہے، جبکہ 70 اہلکاروں کے خلاف کریمنل مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کرپشن سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرو ٹالرنس ہے۔ کرپشن اور کرپٹ عناصر کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔ کرپٹ سرکاری اہلکاروں کی شکایات کرنے والے شہریوں کے مشکور ہیں۔ پنجاب کو کرپشن سے مکمل پاک کرنا مریم نواز کا مشن ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے