پشاور () وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے مسلم لیگ (ن) سے وابستگی اور پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرنے والے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ خیبر پختونخوا کے رہنما ملک فواد حسین اعوان کو ان کی سیاسی خدمات کے اعتراف میں سند سے نوازا۔تقریب گزشتہ روز وزارتِ اطلاعات و نشریات اسلام آباد میں منعقد ہوئی، اس موقع پر وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے نوجوا ن کی سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کو اہم قرار دیتے ہوئے انہیں اپنی صلا حیت مثبت اور تعمیری مقاصد کے لیے بروئے کار لانے کی تلقین کی۔