پشاور(مانند نیوز ڈیسک)تھانہ ٹائون پولیس نے کارروائی کے دوران2 یوم قبل زخمی حالت میں گرفتار ملزم سے چھینے گئے18 عدد موبائل فونز برآمدکرلئے۔تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ وقاص رفیق کی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹائون سجاد حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ٹائون ابراہیم خان نے کارروائی کرتے ہوئے خطرناک گینگ کے سرغنہ سرتاج ولد زریف سکنہ افغانستان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گینگ شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے میں ملوث ہے۔ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے چھینے گئے18 عددمسروقہ قیمتی موبائل فونز برآمد کر لئے جبکہ مسروقہ موبائل فونز کے اصل مالکان کا بھی سراغ لگایا جارہا ہے۔ملزم کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی آمد کر لیا۔ گرفتار زخمی ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔