ملاکنڈ (مانند نیوز)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے احکاما ت کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شاہد خان مہمند کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد علی نے درگئی بازار میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف اپریشن کیا اور کئی مقامات سے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹایا گیا۔انہوں نے غیر قانونی اڈوں کے خلاف بھی کاروائی کر کے ٹریفک انچارج کو ہدایت جاری کی کہ تمام گاڑیاں ٹی ایم اے کے زیر انتظام اڈے کو منتقل کریں اس کے علاوہ انہوں نے سواریوں ے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف بھی کاروائی کی۔