وانا (مانند نیوز) جامعہ اسلامیہ اینڈ الحق اکیڈمی شولام کے ششماہی امتحان کے نتائج و تقریری مقابلے کا پروقار تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر شولام سے تعلق رکھنے والے مشران، نوجوانان، علماء کرام اور مختلف مکتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی، امیر جمعیت علماء اسلام (س) جنوبی وزیرستان و مہتمم جامعہ اسلامیہ اینڈ الحق اکیڈمی شولام مولانا محمود حقانی کا کہنا تھا کہ محنت میں عظمت ہے، کامیابی کا راز محنت میں پوشیدہ ہے، کامیابی ہر اس شخص کو ملتی ہے جو محنت کرتا ہے۔ کوئی بھی کامیابی بغیر محنت کے حاصل نہیں ہوا کرتی۔ انسان محنت کرئے تو کامیابی اس کے قدم چومتی ہے، کیونکہ محنت کامیابی کی کنجی ہے۔ "بغیر محنت کے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوتی۔”مولانا محمود حقانی کا کہنا تھا کہ مسلسل جدو جہد درحقیقت انسانی صبرو تحمل کا امتحان ہوتی ہے۔ قرانِ پاک نے کسی بھی طرح کی محنت کے لیے ایک بنیادی اُصول مقررکیا ہے اوریہ ہے کہ "انسان کے لیے کوشش کے سوا کچھ نہیں”انسان مسلسل محنت کر سکتاہے، نتائج کی ذمہ داری اُس کی نہیں ہے۔ ایک حدیثِ اقدس کے مطابق ’’جو جما رہا وہ اُگ گیا‘‘۔ یعنی جس نے مسلسل محنت کی وہ ضرور کامیاب ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے دنیا میں اگر ہر چیز دیکھی جائے، تو وہ بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر علم اور تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہے تعلیم حاصل کرنا ہر مذہب میں جائز ہے اسلام میں علم حاصل کرنا فرض کیا گیا ہےان کا کہنا تھا کہ آج کا دور کمپیوٹر کا دور ہے ایٹمی ترقی کا دور ہے سائنس اور صنعتی ترقی کا دور ہے مگر اسکولوں میں بنیادی عصری تعلیم، ٹیکنیکل تعلیم، انجینئرنگ، وکالت، ڈاکٹر اور مختلف جدید علوم حاصل کرنا ہے، آج کے دور کا لازمی تقاضہ ہے جدید علوم تو ضروری ہیں اسکے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کی بھی اپنی جگہ اہمیت ہے اس کے ساتھ ساتھ انسان کو انسانیت سے دوستی کیلئے اخلاقی تعلیم بھی بیحد ضروری ہے اسی تعلیم کی وجہ سے زندگی میں خدا پرستی، عبادت، محبت خلوص، ایثار، خدمت خلق، وفاداری اور ہمدردی کے جذبات بیدار ہوتے ہیں اخلاقی تعلیم کی وجہ سے صالح اور نیک معاشرہ کی تشکیل ہوتی ہے تعلیم کی اولین مقصد ہمیشہ انسان کی ذہنی، جسمانی او روحانی نشونما کرتی ہے آخر میں امیر جمعیت علماء اسلام (س) جنوبی وزیرستان مولانا محمود حقانی کہنا تھا کہ جب بھی مسلمان علم اور تعلیم سے دور ہوئے وہ غلام بنالیے گئے یا پھر جب بھی انہوں نے تعلیم کے مواقعوں سے خود کو محروم کیا وہ بحیثیت قوم اپنی شناخت کھو بیٹھے۔ اگر کوئی بھی ملک چاہتا ہے کہ وہ ترقی کرے تو ان کو چاہیے کہ وہ اپنی تعلیمی اداروں کو مضبوط کریں آج تک جن قوموں نے ترقی کی ہے وہ صرف علم کی بدولت کی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے