ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہد خان نے گزشتہ رات اچانک تحصیل بٹ خیلہ کے مختلف لیویز چیک پوسٹوں کا معائنہ کیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے پوسٹ کمانڈروں سمیت لیویز جوانوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں بہتر امن و امان کے قیام سمیت جرائم پیشہ عناصر، منشیات اور لوگوں کی جان ومال عزت و آبرو کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔اس موقع پر انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ اگر کسی بھی لیویز چیک پوسٹ کی حدود میں ناخوشگورا واقع پیش آیا تو متعلقہ پوسٹ کمانڈر اور دیگر اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ نور نواز خان نے بٹ خیلہ سب ڈویژن میں مختلف بازاروں بٹ خیلہ خار،ڈھیری جولگرام،مٹکنی طوطکان اور ڈاگ کا معائنہ کیا۔انہوں نے معائنے کے دوران مختلف اشیائے خوردونوش،گوشت،مرغ شاپس اور سپر سٹوروں میں نرخنامے چیک کیے۔ایڈ یشنل اے سی نے نرخنامے کی خلاف ورزی پر متعدد دکانوں کو سیل کیا جبکہ کئی پر بھا ری جرمانہ عائد کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے