ایبٹ آباد (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے کہا کہ معیاری تعلیم اور سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیع ہے اور اس کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، محکمہ تعلیم اورایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی ضلع بھر کے تمام سکولوں میں معیاری تعلیم کے لیے مانیٹرنگ اور عملدرآمد یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور یقینی بنائیں کہ بچوں کو تعلیم کے بہتر مواقع اور ماحول یقینی بنایا جائے،سکولوں کے احاطوں میں ٹرانسفارمر، تاروں کی شفٹنگ کو جلد یقینی بنایا جائے جنرل الیکشن کے حوالے سے محکمہ تعلیم تمام تر وسائل بروئے کارلاکر الیکشن کو احسن طریقے سے سرانجام دینے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا۔اجلاس میں ڈی ایم اوایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی عائدہ قریشی نے گزشتہ سٹیرنگ کمیٹی کی کارکردگی اور منٹس پر عملدرآمداورکارکردگی کے حوالے سے بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے محکمہ تعلیم کو سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے تعلیم کی بہتری، سکولوں میں بنیادی ضروری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ڈی ای اومیل، فیمیل کو ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے طلبہ کے لیے دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید طریقہ تعلیم کو اپناتے ہوئے عملدرآمد پر زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے سکول کے انتظامی سٹاف کی تعیناتی، پانی کی ہمہ وقت فراہمی، بجلی کی فراہمی، سکولوں کے احاطوں سے بجلی ٹرانسفارمر/ تاروں کی شفٹنگ، سی پیک متاثرہ سکولوں کی بحالی، سکولز کی مرمت اوردیگر ایشوز کے حل کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔آمدہ جنرل الیکشن کے حوالے سیڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے ہدایات دیں کہ محکمہ تعلیم ضلع ایبٹ آبادتمام تر وسائل بروئے کارلاکر الیکشن کو بہتر طریقے سے سراانجام دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے