شبقدر (مانند نیوز)خواجہ وس کی حدود میں پولیس اور پاک آرمی کی مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان PSP کیخصوصی ٹاسک پر ڈی ایس پی شبقدر گلشید خان کی قیادت میں پولیس اور پارک آرمی کا خواجہ وس کے حساس مقامات پرمشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ خواجہ وس اسرار باچا، ایس ایچ او تھانہ بٹگرام مظفر خان پولیس کمانڈوز، آر آر ایف، بی ڈی یواور لیڈیر پولیس سمیت دیگر یونٹس نے حصہ لیا۔آپریشن کے دوران غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں اور مشتبہ افراد کے خلاف کاروائی کی گئی۔آپریشن میں کاروائی کے تحت دیگر مختلف جرائم میں ملوث متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔اس دوران بذریعہ وی وی ایس 20گاڑیاں اور بذریعہ سی آر وی ایس 25 افراد چیک کئے گئے۔