چارسدہ (مانند نیوز)عمرزئی۔۔۔سابقہ منسٹر ارشد خان عمرزئی کے حجرے کے قریب بارودی مواد بی ڈی ایس نے ناکارہ بنا دیا تفصیلات کے مطابق سابقہ منسٹرارشدخان عمرزائی کے حجرے کے قریب بارودی مواد بی ڈی ایس نیاس وقت ناکارہ بنا دیا جب ارشد عمرزئی پیشی کے لئے عدالت گئے ہوئے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی راہنماء ارشد عمرزئی کے حجرے کے قریب نامعلوم افراد نے بارود رکھا ہوا تھا پولیس کو بروقت اطلاع دی گئی تھی تھانہ عمرزئی پولیس ایس ایچ او ذوالفقار خان کے سربراہی میں مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی اور عوام کو بارود سے دور رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ بی ڈی ایس کی ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ارشد عمرزئی کے بڑے بھائی خورشید خان عمرزئی نے کہا کہ صبح سویرے دوکانداروں نے اطلاع دی کہ ایک مشکوک چیز حجرے کے قریب پڑا ہے ہم نے فوری پولیس کو اطلاع دی ہم پولیس کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمارے خاندان کو بڑی تباہی سے بچا لیا انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی مخالف ہیں جن میں ہمارا بھائی زندگی سے ہاتھ دھو بیھٹا ہے۔ مگر ہم اب کسی قسم کی دعویداری نہیں کر رہے ہم شواہد اکھٹے کر رہے ہیں۔ جب کسی نتیجے پر پہنچیں گے تو دعویداری کر لینگے۔ انہوں نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے بھرپور سیکیورٹی کی اپیل کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے