پشاور (مانند نیوز) دی ریئلٹرز ایسوسی ایشن مردان کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے وابستہ افراد، کاروباری شخصیات اور معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق میئر مردان حمایت اللہ مایار تھے، جنہوں نے ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا اور تقریب سے خطاب بھی کیا۔تقریب سے فیڈریشن آف ریئلٹرز خیبر پختونخوا کے سرپرست اعلیٰ مظہر وکیل، دی ریئلٹرز ایسوسی ایشن مردان کے صدر ناصر خان آمازئی، جنرل سیکرٹری انجینئر رحمان گل، چیئرمین عمیر خان آتوزئی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔سابق میئر مردان حمایت اللہ مایار اور مظہر وکیل نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی قیادت رئیل اسٹیٹ سے وابستہ افراد کے مسائل کے حل، ان کے حقوق کے تحفظ اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کا شعبہ ملکی معیشت میں اہم حیثیت رکھتا ہے اور اس سے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے، اس لیے اس شعبے کی ترقی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ناصر خان آمازئی اور انجینئر رحمان گل نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو درپیش مختلف مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ ریئلٹرز کو درپیش مشکلات کے خاتمے، کاروباری سرگرمیوں میں آسانی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، متعلقہ اداروں اور رئیلٹرز کے درمیان مؤثر رابطے سے نہ صرف شعبے کے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں بلکہ تعمیراتی سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع میں بھی اضافہ ممکن ہے۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ رئیل اسٹیٹ سے وابستہ افراد کو ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرنے، ان کے مسائل متعلقہ حکام تک پہنچانے اور شعبے کی بہتری کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر نومنتخب کابینہ کے ارکان کو مبارکباد پیش کی گئی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔


By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے