شبقدر(مانند نیوز)دنیا اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرکے ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دیکر حق کا ساتھ دیں عوامی نیشنل پارٹی پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن چاہتی ہے دہشت گردی کسی صورت نہیں ہونے چاہئیں۔ مردم شماری میں خیبر پختون خوا ء کے ساتھ فراڈ ہوا ہے خیبر پختون خوا ء کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی سیٹیں کم کرکے ناانصافی کی گئی پختون قوم کی حقوق کے حصول کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں اور حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں جبتک پختون قوم کو اپنی آئینی و قانونی حق نہیں دیا جاتا چھین سے نہیں بیٹھیں گے الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں میاں افتخار حسین اور عوامی نیشنل پارٹی کے دیگر قائدین کی شبقدر میں ورکرز کنونشن سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق پی کے 66 تحصیل شبقدر میں عوامی نیشنل پارٹی کا ورکرز کنونشن بحجرہ معراج خان آف شبقدر منعقد ہوا جسمیں مرکزی سیکرٹری جنرل عوامی نیشنل پارٹی میاں افتخار حسین مہمان خصوصی تھے ورکرز کنونشن میں پی کے 66 شبقدر کے نامزد امیدوار معراج خان آف شبقدر این اے 24 کے نامزد امیدوار حاجی عرفان عالم خان سابق وزیر اعلی کے صوبائی مشیر سید معصوم شاء باچا سابق ایم پی اے اور ضلعی صدر شکیل بشیر خان عمرزئی فاروق خان شیخو، مقصود اختر خان، تحصیل صدر شہریار خان وصیف خان امجد خان کتوزئی دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی فلسطینی مظلوم عوام کیساتھ کھڑی ہیں ہم حق کا ساتھ دینگے اور ظلم کے خلاف ہیں انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ مظلوم فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری بند کریں انہوں نے کہا کہ ہم قبلہ اول کیلئے سروں کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں دنیا کے تمام ممالک اسرائیل اور امریکہ کے مظالم کے خلاف آواز اٹھائے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کسی صورت نہیں ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور خصوصا خیبر پختون خوا ء میں دہشت گردی کی بھرپور مذمت کی آج بھی دہشت گردی کے خلاف اور آخری سانس تک دہشت گردوں کی مخالفت کرکے امن کا درس دینگے میاں افتخار حسین نے کہا کہ مردم شماری میں خیبر پختون خوا ء کے ساتھ فراڈ ہوا ہے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی سیٹیں کم کرکے ناانصافی کی گئی انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرکے صاف شفاف انتخابات کرانے میں اپنا کردار ادا کرے عوامی نیشنل پارٹی نے عام انتخابات کیلئے پوری تیاری کیساتھ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرکے میدان میں اتار دئیے ہیں انہوں نے کہا کہ جبتک الیکشن کمیشن آف پاکستان تاریخ کا اعلان نہیں کرتے تو شکوک و شبہات جنم دینگے میاں افتخار حسین نے کہا کہ شبقدر سمیت تمام حلقوں کے عوام آئندہ عام انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں