چکدرہ(مانندنیوز )پختونخوا سٹوڈنٹس ارگنائزیشن کے زیراہتمام”سوشل میڈیا اور صحافتی اخلاقیات”موضوع بارے سٹڈی سرکل کا انعقاد۔گزشتہ روز ملاکنڈ یونیورسٹی کے تھرڈ گیٹ کے نزدیک دعا ہاسٹل میں سٹڈی سرکل منعقد ہوا۔جس میں کثیر تعداد میں شرکاء نے شرکت کی۔مہمان سپیکر اعزاز احمد تھے۔جبکہ سٹڈی سرکل کی صدارت اباسین خان اور نظامت کے فرائض خیبر یوسفزئی نے سرانجام دئیے۔مہمان سپیکر اعزازاحمد نے صحافتی تاریخ اور اقدار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا اور صحافت میں بنیادی فرق ہے۔سوشل میڈیا پر جھوٹ کوسچ بناکر پیش کرنا اور سچ کو توڑ موڑ کر بیان یہ وہ خطرہ جو آج آزادی صحافت کو بڑی شدت کے ساتھ درپیش ہے۔انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا استعمال کیساتھ ہمیں کچھ صحافتی اخلاقیات کا بھی خیال رکھنا چاہیے کیونکہ اس وقت فیک نیوز صحافت کے لیے بڑا خطرہ ہے۔جس کا مقابلہ ہمیں صحافتی اخلاقیات کو سمجھ کر کرنا ہوگا۔انہوں نے ایک صحافی کی اخلاقی فرائض کو بھی بیان کیااور کہا کہ صحافی کو خبر اور سٹوری کرتے وقت اپنی زرائع کو کنفرم کرنا چاہیے۔تاکہ پھر ان کو مشکل کا سامنا نہ ہوں۔شرکاء نے سٹڈی سرکل کو مفید قراردیا۔اس موقع پر پرھر پائندہ خیل اور حسین شاہکار بھی موجود تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے