بٹ خیلہ (مانندنیوز)رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بٹ خیلہ بازار میں احتجاجی مظاہرہ، طلبہ نے کالج سے پریس کلب تک ریلی نکالی، شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھاکر اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ پریس کلب کے سامنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اقبال حسین، ڈاکٹر اصف اور سعید الرحمان نے کہا کہ اسرائیل نے بین الاقوامی سطح وضع شدہ انسانی حقوق کو پاؤں تلے روند کر فلسطین میں ہسپتالوں، سکولوں اور پر امن شہریوں پر ظالمانہ حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار اور اقوام متحدہ نے اسرائیلی مظالم پر مجرمانہ طور پرنہ صرف آنکھیں بند کرلی ہے بلکہ کھل کر اسرائیلیوں کی حمایت کا اعلان کردیا ہے اس لئے اسلامی ممالک نہتے فلسطینیوں کی دکھ درد اور یہود و ہنود کی گٹھ جوڑ کا احساس کرکے اسرائیل کے خلاف مشترکہ اواز اٹھائیں، تاکہ مظلوم مسلمانوں کو اسرائیلی مظالم سے نجات مل سکیں، انہوں نے کہا کہ پوری امت مسلمہ فلسطینیوں کی دکھ درد میں برابر کی شریک ہیں اور ان کے لیے تن من دھن کی قربانی دینگے کے لیے تیار ہیں