جمرود(نمائندہ مانند )سوشل ویلفیئر خیبر نے جمرود میں گداگروں کے خلاف آگاہی مہم چلائی اور گداگروں کا ڈیٹا اکٹھا کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی ڈسٹرکٹ خیبر کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نصیر عباس اور سوشل ویلفیئر ڈسٹرکٹ خیبر آفیسر حفیظ اللہ کی زیرنگرانی میں جمرود کے مین بازار میں گداگروں کے خلاف آگاہی مہم چلائی انہوں نے دکانداروں اور لوگوں کو آگاہ کیا کہ بازاروں میں بھیک مانگنے والے زیادہ تر گداگر غریب نہیں ہیں بلکہ ان لوگوں نے اپنا پیشہ بنایا ہے ان لوگوں کی وجہ سے ماحول خراب ہو رہا ہے کیونکہ ان کو دیکھتے ہوئے نوجوان نسل پر بھی برا اثر پڑ رہا ہے اور گداگروں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جبکہ دوسری طرف ان کی وجہ سے دکانداران اور لوگ تنگ آ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ان گداگروں کی وجہ سے چوریاں زیادہ ہو گئی ہے۔ عوام کو ان کی وجہ سے سخت مشکلات درپیش ہیں۔ اس لئے ہم نے گداگروں کے خلاف آگاہی مہم چلانے کے ساتھ ساتھ ان کا کافی ڈیٹا بھی اکٹھا کیا تاکہ اس حوالے سے آئندہ لائحہ عمل تیار گرینگے کہ ان میں خود کمانے کی لگن پیدا ہو جائے اور بازاروں سے گداگروں کا خاتمہ ہو جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے