پشاور( مانند نیوز) آئین پاکستان عوام کو طاقت دیتا ہے کہ وہ اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے ملک کا نظم ونسق چلائیں لہٰذا عوام کا اپنے حقوق سے آگاہ ہونا ضروری ہے۔ آرٹی آئی عام شہری کو ملکی نظم و نسق میں شامل ہونے کا موقع دیتا ہے۔اس حوالے سے غیر سرکاری تنظیم سی جی پی اے کے زیر اہتمام پشاور میں ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا،تربیتی سیشن کا مقصد رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کا مقصد اسلوب حکمرانی کو بہتر بنانا،کرپشن کو کم کرنا اور تمام سرکاری اداروں تک عوام کی رسائی کو ممکن اور آسان بنانا تھا۔ یہ قانون ہر شہری کو سرکاری دفاتر اور اداروں میں ہونے والے کام کے بارے میں سوال اٹھانے کا حق دیتا ہے،اچھی حکمرانی سے ملک ترقی کرے گا اور نتیجتاً عوام ترقی کریں گے۔ رائٹ ٹو انفارمیشن قانون ہر شہری پر ذمہ داری ڈالتا ہے کہ اگر اس کو حکومت کے اداروں میں کوئی کام مشکوک نظر آئے تو وہ مکمل معلومات حاصل کرنے کے لئے سادہ کاغذ پر درخواست دے اور اگر 10،20دن کے اندر اس کو مطلوبہ معلومات نہیں ملتیں تو اداروں کے بارے میں رائٹ ٹو انفارمیشن میں اپیل دائر کریں اور اگر کسی بھی حکومت کے ادارے سے معلومات درکار ہوں تو انفارمیشن کمیشن کے نام درخواست لکھیں۔ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ ایک عوام دوست قانون ہے، یہ ملک اور اس کا سب کچھ عوام کا ہے لہذا عوام کو بھی دو قدم آگے بڑھنا ہوگا، عوام جب خود آگے آئیں گے تو انہیں درست اور غلط کا پتہ چلے گا۔ سول سائٹی اور میڈیا مختلف طریقوں سیعوام کو آگاہ کر رہے ہیں تاہم عوام کو زیادہ فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، عوام کو سرکاری اداروں کے کام میں دلچسپی لینی چاہیے، تاکہ ادارے محتاط رہیں اور صحیح کام کریں۔عوام خدمات حاصل کرنیکر لیے اپنا مدعا ای میل کریں، نہ خود جانے کی ضرورت ہے، نہ کوئی فیس ہے۔ رائٹ ٹو انفارمیشن کے پاس عدالتی اختیارات بھی ہیں۔ طلبی کر سکتے ہیں۔ سو دن تک تنخواہ کاٹ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ عوام کو ان کے وسائل سے متعلق معلومات کا حق دیتا ہے۔ خیبر پختونخوا کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ باقی تمام صوبوں سے پہلے خیبر پختونخوا میں یہ قانون نافذ ہوا۔ اس قانون کا نفاذ عوام کو معلومات حاصل کرنے کا حق دیتا ہے جو اداروں کو شفاف اور جوابدہ بناتاہے اور ایک اچھی طرز حکمرانی میں مدد ملتی ہے۔ اس قانون کا بنیادی مقصد عوام کو معلومات دینا ہے جس سے ادارں میں کرپشن کا خاتمہ اور احتساب کے عمل کو فروغ ملتا ہے۔اس ایکٹ کے نفاذ سے پہلے عام آدمی کو اداروں سے عوامی معلومات حاصل کرنا ممکن نہیں تھا، رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے نفاذ سے عوامی خدمات کی فراہمی کے نظام میں بہتری آئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے