پشاور( مانند نیوز)ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفیسر مردان ضیاء الرحیم نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابات میں خواتین سمیت تمام محروم طبقات کی شمولیت کو بڑھانے کے لئے کاوشیں جاری رکھنے کے لئے پُر عزم ہے، ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے غیر سرکاری تنظیم شرکت گاہ کے تعاون سے زمونگ جذبہ ویلفئیر سوسائٹی مردان کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،اجلاس سے زمونگ جذبہ ویلفئیر سوسائٹی مردان کے چئیر مین محمد پرویز نے بھی خطاب کی،ضیاء الرحیم نے کہا کہ ووٹر لسٹوں میں صنفی فرق کو ختم کرنے کے لئے نادرا اور سول سوسائٹی کے ساتھ ملکر ووٹر رجسٹریشن مہم پر عمل پیرا ہے،ووٹ رجسٹریشن کے علاوہ ووٹ ڈالنا نہایت ضروری ہے۔ تاکہ ملک میں صحیح اور حقیقی معنوں میں ایک پائیدار جمہوری نظام تشکیل پاسکے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابی عمل میں معاشرے کے تمام طبقات کی شرکت یقینی بنا نے کے لئے کوشاں ہے۔ ہم سب کو مل جل کر بالخصوص خواتین کی ٹرن آوٹ بڑھانے کے لئے کوششیں کرنی چاہئے،انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ٹرن آوٹ بڑھانے میں تمام اسٹیک ہولڈرز اپنا کردار ادا کے ساتھ الیکشن کمیشن کے ساتھ اس خصوصی مہم میں بھی تعاون کریں۔