ایبٹ آباد (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادخالد اقبال نے کہا ہے کہ تمام مجسٹریٹس اس بات کو یقینی بنائیں کہ کورٹ کیسز کے جلد حل کو یقینی بناتے ہوئے لوگوں کے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے ان خیلا ت کا اظہا ر انہوں نے ڈسٹرکٹ ریونیو ری ویو کمیٹی ایبٹ آباد کا اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے کیا۔اجلاس میں تمام ریونیو افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جبریل رضا نے ریونیو کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں ماہ ستمبر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام مجسٹریٹس، تحصیداران، نائب تحصیلداران کو ہدایات جاری کیں کہ ضلعی انتظامیہ کے دفاتر میں آنے والے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور سروسز کے حوالے سے ہرممکن سہولت اور آسانی پیدا کی جائیں اور اس بات کا خیال رکھا جائے۔ انہوں نے چھے ماہ اور ایک سال سے زائد مدت سے زیر التوا ریونیو کورٹ کیسز کے حوالے سے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ لوگوں کے 6 ماہ، ایک سال سیچلنے والے کیسوں کا فیصلہ اور ریلیف کی جلد فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے تمام مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کیں کہ کورٹ کیسز کے جلد حل کو یقنی بناتے ہوئے لوگوں کے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر خالد اقبال نے کورٹ فائن ریکوری، فارسٹ فائن ریکوری کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، ریونیو سٹاف کو روزانہ کی بنیاد پر فروٹ، سبزی اور پولٹری کی پرائس فکسیشن میں اشیاء کی قیمت کو کم از کم نرخوں پر فکس کرتے ہوئے شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے ہدایت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سروس ڈیلیوری سینٹر سجاد خان نے سروس ڈیلیوری سینٹر کی پروفارمنس پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے ہدایات دیں کہ کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ کی تکمیل میں حائل مسائل کوحل اور ماندہ کام کو جلدمکمل کیا جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جبریل رضا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر -1علی شیر خان خلیل، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر -2لبنیٰ اقبال،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر -3زرک یار خان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیوارشد محمود،ڈپٹی ڈائریکٹر سروس ڈیلوری سنٹر محمد سجاد خان،تحصیلداران، نائب تحصیلدارن، سب رجسٹرار اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے