پبی (مانند نیوز)نوشہرہ پولیس کی انسداد دہشتگردی مشقیں جاری۔شفیع الرحمن خان ایس ڈی پی او پبی کی سربراہی میں پی ایس اوڈپو تارو جبہ میں کسی بھی قسم ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کیلئے فرضی مشق کا انعقاد کیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ ناصر محمود کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں حساس اور اہم مقامات کی حفاظت اور کسی بھی قسم کی ناخوشگوار حالات کو پر وفیشنل طریقے سے ہینڈل کرنا اور پھنسے ہوئے یرغمالیوں کو بہ حفاظت بازیاب کرنے کے عملی مشقوں کا سلسلہ جاری ہیں۔شفیع الرحمن خان ایس ڈی پی او پبی کی قیادت میں پی ایس او ڈپو تارو جبہ میں انسداد دہشتگردی کی مشق کرائی گئی۔پولیس کی جانب سے عمارت پر قابض مسلح گروپس سے حکمت عملی سے قبضہ واپس لینے اور اْن کو کفر کردار تک پہنچانے کے مشقیں کی گئی۔اس موقع پر شفیع الرحمن خان ایس ڈی پی او پبی نے کہا وطن عزیز کی حفاظت اور معصوم عوام کاتحفظ ہماری اولین ترجیحات ہیں۔ امن وامان کے دیرپا قیام اور دہشتگرد ی کے ناسور کو شکست دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں