پبی (مانند نیوز)کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پبی میں یوم سیاہ کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا اس موقع پرکالج کی طا لبات نے کشمیریوں کے ظلم و ستم کے خاکے پیش کئے اور نغمیں، تقاریر کئے اس موقع پر کالج کے پرنسپل مس شاہین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر کو ہر سال کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے منایا جاتا ہے اور ہم کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کی مذمت کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر کا پرامن حل اقوام متحدہ کے قراردادوں پر عمل درامد کرانے سے ہوگا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ظلم و بربریت سے وادی کشمیر جہنم بن چکا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیروں کو رائے شماری کا حق دیا جائے آزادی کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے اور ہم آزادی کی اس جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے