پبی (مانند نیوز )اکبرپورہ پولیس کی کی کامیاب کامیاب کاروائی۔ کباڑ کا کاروبار کرنے والے غریب شہری کو اسلحے کی نوک پر لوٹنے والا راہزن گرفتار۔نشاندہی پرمال مسروقہ برآمد کیا تفصیلات کے مطابق محمد عمران ساکن ورسک روڈ پشاور نیپولیس کو رپورٹ درج کراتے ہہو ئے کہاکہ میں کباڑ کا کاروبار کرتا ہوں۔کام ختم کرنے کے بعد میں گھر واپس جا رہا تھا جب مسلم سٹی کے قریب پہنچا تو ایک موٹرسائیکل سوار نے اسلحے کی نوک پر مجھے روکا۔مجھ سے موبائیل اور 07 یزار روپے چھین کر پشاور کی طرف فرار ہو گیا۔شفیع الرحمن خان ایس ڈی پی او پبی نے غریب کباڑ کے کاروبار کرنے والے کو لوٹنے پر فخر عالم ایس ایچ او اکبرپورہ اور نیازمحمد سب انسپکٹرکو ملزمان کوٹریس کرنے اورمال مسروقہ کی برآمدگی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔تفتیشی ٹیم نے جدیدطریقہ تفتیش سے استفادہ حااصل کرتے ہوئے تکنیکی بنیادوں پرباریک بینی سے دن رات محنت سے ملزم تک رسائی حاصل کی۔ملزم آیاز ولد شاہ محمد ساکن پشاورکوگرفتار کرلیاگیا۔ملزم کی نشاندہی پرلوٹی گئی رقم اور موبائیل برآمد کرلیا گیا۔ملزم کو مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے