ایبٹ آباد(مانند نیوز) صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ و سابق ممبر صوبائی اسمبلی شجاع سالم خان عرف شازی خان کی ایبٹ آباد پیپلز سیکرٹریٹ آمد، چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی ہزارہ آمد کے سلسلہ میں مشاورت، ہدایات جاری کیں، سینئر پارٹی رہنما سید سلیم شاہ،ضلعی صدر سرفراز خان جدون و دیگر عہدیداران نے آمد کا خیر مقدم کیا، اس موقع پر ڈویژنل صدر ملک فاروق تنولی، سعید سواتی و دیگر بھی شازی خان کے ہمراہ تھے، جبکہ ایبٹ آباد کی تحصیل و دیگر ذیلی ونگز کے نمائندہ عہدیداران نے بھی مشاورتی عمل میں شرکت کی، کارکنان کو ہدایات دیتے ہوئے شازی خان نے کہا کہ ایک طویل مدت کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت ہزارہ کی سر زمین پر آئے گی، ماضی کی روایات کا قائم رکھتے ہوئے چیئر مین بلاول بھٹو کا فقید المثال استقبال کر کے تاریخ رقم کر دیں گے۔جس کے لئے کارکنان منظم و متحرک ہو جائیں، انہوں نے اس امر کا بھی اظہار کیا کہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے، انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں کہ جب پاکستان پیپلز پارٹی کی فتح کا سورج ہر سو چمکے گا اور بلاول بھٹو کی قیادت میں ایک عوامی حکومت کا قیام ہو گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے