دیر(مانند نیوز)شھید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں BS/M.Phil/Ph.D کے داخلوں کے آخری تاریخ میں توسیع شھید بینظیر بھٹو یونیورسٹی 2023/24 تعلیمی سال کے لیے انڈرگریجویٹ پروگراموں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 10 نومبر 2023 تک توسیع کر دی گئی ہے۔ مزید برآں، ایم فل/پی ایچ ڈی پروگراموں کی آخری تاریخ میں 30 نومبر 2023 تک بڑھا دی گئی ہے اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمیشن نے بتا یا کہ وائس چانسلر شھید بینظیر بھٹو یونیورسٹی پروفیسر کی ہدایت پر طلباء کے مفاد میں BS/M.Phil/Ph.D کے مختلف شعبہ جات میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ طلباء کی بڑی تعداد تعلیم کے شمع سے مستفید ہو سکیں اور اپنے مستقبل کو روشن کرسکیں۔ یاد رہی کہ آخری تاریخ کے بعد مطلوبہ درخواستیں کم پائے گئے توآخری تاریخ میں مزید توسیع کے امکان پر غور کیا جائے گا.