شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ کے سب ڈویژنل پولیس افیسر ہیڈ کوارٹر شاہ حسین خان نے کہا ہے کہ اُمن کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس چوکس رہیں،تمام ایس ایچ اوز اپنے حدود میں غیر ملکیوں کی سیکورٹی کا خاص خیال رکھیں گے،کرایہ داروں کی ازسر نوع جائزہ لے کر ڈاٹا اکٹھا کرکے کمی کو پورا کیا جائے،تمام حساس مقامات اور ہوٹلز کی چیکنگ کو روازنہ کی بنیاد پر یقینی بناکر کمی کو پورا کیا جائے،غیر قانونی موبائل فون سمز کے استعمال کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں کو جاری رکھیں،تھانہ جات،چوکیات کو آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں جب بھی کسی شخص کی رپورٹ تھانہ یا چوکی کو موصول ہوتی ہے تو بروقت قانونی کاروائی کرے۔تھانے کے ریکارڈ پر جتنے بھی زیر تفتیش مقدمات اور انکوائریاں ہیں جلد ازجلد جملہ کاروائی مکمل کرکے داخل عدالت کریں۔ ان کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزڈسٹرکٹ پولیس افسرشانگلہ سجاد احمد صاحبزادہ کی ہدایت پر سرکل الپوری کے تمام ایس ایچ اوز اور انچارجان چیک پوسٹ ہائے کیساتھ اجلاس میں پولیس افسران کو زیل ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے