ایبٹ آباد (مانند نیوز)ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کی ہونہارطالبہ ڈاکٹر انعم ہارون جدون کوڈ ڈینٹسٹری کے شعبہ میں دوران تعلیم 12 شعبوں میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر 12 گولڈ میڈلز کے اعزاز سے نوازا گیا ہے یہ گولڈ میڈلز خیبر پختونخواہ کے گورنر حاجی غلام علی نے ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کے کانووکیشن کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر انعم ہارون جدون کو پیش کیے۔ ڈاکٹر انعم ہارون جدون نے کالج کے تعلیمی سال 2010 سے 2013 میں دوران تعلیم ڈینٹسٹری کے12 شعبوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ان شعبوں میں جنرل میڈیسن، اورل میڈیسن، ارتھوڈانٹکس، ڈینٹل اناٹومی اینڈ اورل بائیولوجی،آپریٹو ڈینٹسٹری،اورل سرجری، اور پیڈیا ٹرک ڈینٹسٹری کے علاوہ فرسٹ، سیکنڈ، تھرڈ اور فائنل پروفیشن امتحانات میں پہلی پوزیشن اور بیسٹ گریجویٹ برائے تعلیمی سال 2013 شامل ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے