لوئر چترال (مانند نیوز)ایڈیشنل سیکرٹری سوشل ویلفئیر محمد فاروق اور یونیسیف کے کنٹری ہیڈ عبداللہ فدیل نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں اعجاز محمد خان چیف چائلڈ پروٹیکشن کمیشن خیبر پختونخوا، ڈپٹی کمشنر محمد علی خان، جسٹس (ر) ارشاد قیصر، ڈی پی او اکرام اللہ خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں لائن ڈپارٹمنٹس کے سربراہان,UNICEF کے نمائندے اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ میں بچوں کے تحفظ کیلئے ریفرل یونٹ کے طور پر کام کرے گا۔لوئر چترال سمیت خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کئے جارہے ہیں۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار خیبرپختونخوا بھر کے تمام اضلاع میں پھیلایا جا رہا ہے۔ پروگرام سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لوئر چترال بچوں کے حقوق کی تحفظ کے حوالے سے چائلڈ پروٹیکیشن یونٹ کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے اورادارے کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔