ملاکنڈ (مانند نیوز)درگئی میں واقع پاک پریمیئر سٹیل مل کے خلاف ایک کمپلینٹ موصول ہوئی تھی جس میں مذکورہ سٹیل مل میں قانونی تقاضے پورا نہ ہونے کے بارے میں ذکر کیا گیا تھا۔جس پر ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہد خان مہمندنے ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد علی کو ہدایت کی کہ سٹیل مل کا دورہ کرکے قانونی تقاضے پورا نہ ہونے پر سیل کیا جائے اور مالک کوہدایات جاری کی کہ قانونی تقاضے پوری کرنے تک سٹیل مل بند رہے گی ورنہ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے درگئی بازار میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کی اور کئی مقامات سے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے