شرینگل(نمائندہ مانند) شرینگل،ندا فاؤنڈیشن اور سی آر ایس پراجکٹ کا دورانیہ ختم،عوام نے انتظامیہ سے دورانیہ بڑھانے کا مطالبہ کیا۔تفصیلات کی مطابق تحصیل شرینگل اور کلکوٹ کیلئے سی آر ایس Catholic Relief Servicesکی تعاون سے ندا پراجکٹ ایک سال سے کام کر رہاتھا۔جس کا دوانیہ ختم ہوگیا۔پراجکٹ کے اختتامی تقریب شرینگل میں ہوا۔جس میں اسسٹنٹ کمشنر شرینگل،ڈی ایس پی سرکل کوہستان،ایس ایچ او شرینگل،علاقے کے سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ شرینگل اور کلکوٹ کے دو تحصیلوں کے تمام گاؤں کے نمائندگان نے شرکت کی۔تقریب میں پروگرام کیڈائیرکٹرمحمد عارف،گل ولی خان،نصراللہ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔پراجکٹ کی تحت ایک سال کے اندر مختلف علاقوں میں لینک روڈ،واٹر سپلائی،ایریگیشن چینلز کے علاوہ دیگر عوامی فلاح کے 71سکیمون کو مکمل کیا ہے۔علاقے کے عوام نے ندا فاؤنڈیشن کے کام کو سراہا اور اس کو سو فیصد معیاری قرار دے دیا،تقریب کے مقررین نے پراجکٹ انتظامیہ اور ڈونرز سے اپیل کی کے عوامی فلاح اور علاقے کی پسماندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے۔پراجکٹ کا دورانیہ بڑھایا جائے۔اسٹنٹ کمشنر شرینگل نے میڈیا سے گفتگو کے دوان کہا کہ انتظامیہ نے جب بھی ندا کے کام سائٹ کا معائنہ کیا ہے۔تو اسے سو فیصد معیاری کام پایا ہے۔اور اس سکیم کی تحت لاکھوں کی آبادی کو فائدہ ہوا ہے۔اس لئے ہم حکومت اور مختلف ڈونرز سے اپیل کرتے ہے کہ یہ علاقہ سیلاب زدہ بھی ہے اور انتہائی پسماندہ ہے۔لہٰذا اس علاقے کیلئے اسطرح کے معیاری پروگامز کی ضروت ہے تاکہ عوام کی زندگی کو سہولت مئسر آجائے۔دیگر مقرین میں ملک مولانا گل نو شاہ،ملک منور خان،ملک مشتاق صالح،گل شیر ملک،ملک رحیم اللہ،ملک شی زادہ،ملک شاہ جی خان،ملک حیات خان،ملک میاں شاہ باچا،ڈی ایس پی شرینگل اور دیگر شامل تھے۔پروگرام کے آفیسرزنے عوام سے وعدہ کیا کہ علاقے کے حالت زار کے پیش نظ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم آپ کے تکالیف کو کم کرنے کیلئے دیگر پروگرامز لے کر آئیں۔