پبی (مانند نیوز )محکمہ امور نوجوانان نوشہرہ نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ترخہ کے تعاون سے "یوتھ ٹیلنٹ فسٹ” کے نام سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا تھااس تقریب میں تحصیل پبی چیئر مین انجینئرغیور خٹک کے علاوہ ترخہ کے وی سی چیئرمین تیمور کمال سکول کے پرنسپل اور اساتذہ کرام اور طلباء نے شرکت کی یوتھ ٹیلنٹ فسٹ میں سکول کے طلباء نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیااس تقریب کے مہمان خصوصی تحصیل ناظم غیور خٹک نے محکمہ امور نوجوانان کی جانب سے منعقدہ پروگرام کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ائندہ بھی ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر تحصیل پبی کے اسکولوں میں اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کریں گے چیرمین تیمور کمال نے اپنے خطاب میں کہاں ہماری کوشیش ہیں کہ تحصیل پبی کے نوجوانوں کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرے کہ انھیں محفوظ، اور سازگار ماحول میں اپنی پوری صلاحیتوں کا ادراک کرنے کے لیے مساوی مواقع فراہم کرے، تاکہ علاقے کی ترقی اور خوشحال کے لیے کام کرتے ہوئے، علاقے کی تقدیر کے مستقبل کے محافظ بنے ڈسٹرک یوتھ افیسر فہیم درانی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی طلباء کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے اساتذہ کرام سے بھی درخواست کی کہ اسکول کے طلباء کو ایسے مواقع فراہم کیے جائیں جس کی بدولت بچوں میں کانفیڈنس اور لیڈرشپ کوالٹیز پیدا ہو سکے۔ فہیم جان دورانی نے مزید کہا کہ تعلیم حاصل کر کے ہی ہم اپنے ملک پاکستان کی خدمت کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں امن ہو، اور پاکستان کی ترقی ہر طالب علم کا خواب ہو آخر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں ڈسٹرکٹ یوتھ افس کی جانب سے گفٹس میڈلز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے