تیمرگرہ(نمائندہ مانند)اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 20نومبر تک توسیع کردی۔ طلبہ کی درخواستوں پر غور کرتے ہوئے وائس چانسلر نے لیٹ فیس چارجز کے ساتھ تاریخ میں توسیع کی منظوری دے دی ریجنل ڈائریکٹر معاذاحمد ۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹرتیمرگرہ ریجن معاذاحمد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، نے ملک بھر سے طلبہ کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر غور کرتے ہوئے سمسٹر خزاں 2023ء کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ20نومبر تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(بی اے جنرل)، ایسوسی ایٹ ایٹ ڈگری اِن کامرس(بی کام)، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، بی ایس(او ڈی ایل)پروگرامز، ڈیڑھ، اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز، بی بی اے، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسزمیں داخلوں کے خواہشمند افراد اب نئی تاریخ تک لیٹ فیس چارجز کے ساتھ داخلہ لے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اِن پروگرامز میں پہلے سے داخل(جاری طلبہ )کے لئے انرولمنٹ کی آخری تاریخ پہلے ہی 15۔نومبر مقرر کی گئی ہے، یعنی جاری طلبہ 15۔نومبر تک اپنی انرولمنٹ کرسکتے ہیں۔ تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔داخلوں کے بارے میں مزیدمعلومات یونیورسٹی کے علاقائی تیمرگرہ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔