پبی (مانندنیوز ) ہیلتھ اور نیوٹریشن کے باہمی اشترک سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے آفس پیر پا ئی نو شہرہ میں آیوڈین کے استعمال کے بارے میں آگاہی مہم کے سلسلے میں ایک سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ آگاہی سیمیناراور ورک شاپ کے بعد واک کی گئی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نوشہرہ ڈاکٹر محمد شعیب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آیوڈین ملا نمک کا استعمال انسانی صحت،نشوونما اور ذہنی تندرستی کیلئے انتہائی اہم ہے۔ آیوڈین کی کمی سے بچوں میں سستی، ذہنی پستی، کم نشوونما اور گلڑ کی بیماری پیدا ہو جاتی ہے جس کا آسان علاج آیوڈین ملا نمک استعمال کرنا ہے۔آیوڈین کے استعمال سے انسان صحت مند اور ذہین رہتا ہے۔ آیوڈین بیماریوں کے روک تھام میں بھی مدد کرتا ہے۔ڈاکٹر ابوزر اور لیڈی ڈاکٹر اقراءخان نے سیمنار اور ورک شاپ کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آیوڈین کی کمی کی وجہ سے حاملہ خواتین اور بچوں میں ذہنی اور جسمانی نشوونما کی کمی پیدا ہوجاتی ہے۔حاملہ خواتین کو مناسب مقدار میں آیوڈین نہیں ملتی لیں تو ان کے بچوں کو سیکھنے کی معذوری یا تھارائیڈ ہارمون کی کمی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔بچوں کی روزمرہ کی غذا میں آیوڈین ملے نمک کا استعمال ضرور کریں۔پنے بچوں کی مکمل ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لئے یہ یقینی بنائیں کہ ان کی روز مرہ کی غذا میں آیوڈین ملا نمک ضرور شامل ہوں۔ڈاکٹر اقرا ءنے کہا آیوڈین نہ ملنے کی وجہ سے خواتین کا حمل گرنا،پیٹ میں بچوں کی نشوونما میں خلل،بچے کی پیدائش میں خرابیاں مثلا گونگا پین،جسمانی اور ذہنی کمزوری کا لاحق ہونا شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوارڈنیٹر سبحان اللہ خان نے سیمنار اور واک سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی صحت کی نشوونما اور ذہنی تندرستی کیلئے آیوڈین کا استعمال کیا جائے،تاکہ تندرست اور توانا معاشرہ تشکیل پا سکے۔آیوڈین ہماری صحت کے لیے بہت ضروری ہے لیکن ہم اس کی اہمیت سے بے خبر ہیں۔ بچوں میں جسمانی کمزوری اور لمبے عرصے تک ایوڈین نہ ملنے کی وجہ سے گلیٹر کی بیماری ہوسکتی ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ آیوڈین کی کمی کو پوراکرنے کے لیے آگاہی اورشعوربیدارکرنے کرنے کی اشد ضرورت ہے